ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:محکمہ خواتین واطفال کی آفیسر شری دیوی بھٹ کی آنگن واڑی کارکنان یونین کی جانب سے تہنیت

بھٹکل:محکمہ خواتین واطفال کی آفیسر شری دیوی بھٹ کی آنگن واڑی کارکنان یونین کی جانب سے تہنیت

Fri, 30 Jun 2017 20:25:39    S.O. News Service

بھٹکل:30/جون (ایس اؤنیوز) تعلقہ آنگن واڑی کارکنان یونین کی جانب سے تعلقہ خواتین واطفال محکمہ کی کارگزار سی ڈی پی اؤ شری دیوی بھٹ کے اعزاز میں اربن بینک ہال میں وداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتےہوئے سی آئی ٹی یو کے ضلع لیڈر سبھا ش کوپی کر نے محکمہ خواتین واطفال سماجی ترقی میں اہم رول ادا کرنے والا محکمہ ہے ، اس محکمہ میں پچھلے کئی برسوں سے بہت ہی نظم و ضبط اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دینے والی آفیسر شری دیوی بھٹ آج وظیفہ یاب ہورہی ہیں، ان کی اگلی زندگی سکھ ، چین اور آرام سے گزرنے کی نیک تمنا کا اظہار کیا۔ تہنیت قبول کرنے کے بعد شری دیوی بھٹ نے کہاکہ محکمہ کے منصوبہ جات کو نافذ کرنے میں بھٹکل ایک مثالی ہونا چاہئے ، کام اور وقت سے پیار کریں گے تو ہر کام آسان ہوتاہے ۔ آنگن واڑی کی نگراں کار سوشیلا موگیر، یونین کی پدما ہوسمنے ، کویتا نائک، امبا بھوانی نے اپنے تاثرات بیان کئے۔ پشپا نائک نے تمام کا استقبال کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔ شانتی موگیر موجود تھیں۔


Share: